Category Archives: اشعار

اشعار

ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی

Flower - Pink Blossom - Updated

ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی
اب تو آجا اب تو خلوت ہوگئی

ایک ان سے کیا محبت ہوگئی
ساری دنیا ہی سے وحشت ہوگئی

لاکھ جھڑکو اب کہاں پھرتا ہے دل
ہوگئی اب تو محبت ہوگئی

پڑ گئی تھی ان پہ بھولے سے نظر
بات اتنی تھی قیامت ہوگئی

خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ