تعلق مع اللہ

__Dhikr_____Remembrance_by_visualdhikr

ایک طالب اعلیٰ تعلیم کے لیے امریکہ جا رہے تھے۔ اسی سلسلے میں ایک گفتگو میں فرمایا، “امریکہ جانے میں بعض فائدے بھی ہیں۔ سب سے بڑا فائدہ تو یہ ہے کہ شروع میں نئی جگہ جا کر انسان کے تعلقات بہت کم ہوتے ہیں۔ اس لیے انسان اگر چاہے تو وہاں حقیقی تعلق جو ہے وہ استوار کر سکتا ہے، یعنی تعلق مع الّٰلہ۔ اس فارغ وقت ہونے کا ایک نقصان بھی ہے، وہ یہ ہے کہ اگر انسان غلط تعلقات میں پڑ جائے تو بہت سے غلط تعلقات میں بھی پڑ سکتا ہے۔ کم تعلقات ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انسان بیوی بچوں، والدین یا دوست احباب کو چھوڑ دے۔ یہ سارے تعلقات حقوق العباد میں شامل ہیں اور بہت ضروری ہیں اور تعلق مع الّٰلہ میں معین ہیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان ان تعلقات میں بہت زیادہ منہمک نہ ہو جائے اور ہر وقت انہی میں نہ لگا رہے اور انہی کے بارے میں نہ سوچتا رہے، بلکہ اپنا فاضل وقت الّٰلہ تعالیٰ کے ذکر میں اور ان کی یاد میں لگائے اور ان سے زیادہ سے زیادہ تعلق پیدا کرنے کی فکر کرے۔”

http://mykindofislamurdu.blogspot.co.nz/2016/03/blog-post_91.html

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload CAPTCHA.