ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی Leave a reply ہر تمنا دل سے رخصت ہوگئی اب تو آجا اب تو خلوت ہوگئی ایک ان سے کیا محبت ہوگئی ساری دنیا ہی سے وحشت ہوگئی لاکھ جھڑکو اب کہاں پھرتا ہے دل ہوگئی اب تو محبت ہوگئی پڑ گئی تھی ان پہ بھولے سے نظر بات اتنی تھی قیامت ہوگئی خواجہ عزیز الحسن مجذوب رحمہ اللہ