Category Archives: عبادات

عبادات

ہمارا اس وقت مرض

مولانا سید ابوالحسن علی ندوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں

میرے نزدیک مسلمانوں کا اس وقت مرض نہ کفر ہے نہ جہل ہے اور نہ عمومی و عالمگیر فسق۔

ان کا مرض ظاہر و باطن کا اختلاف،

 عقیدہ و عمل کی عدم مطابقت،

 دعوے اور عمل کا تضاد،

 عبادت اور اخلاق میں نہ صرف عدم مناسبت بلکہ بعد،

 دنیا کو آخرت پر ترجیح،

 اپنے حقیر و موہوم مفاد کے لئے دوسروں کے حقوق کی پامالی اور حق تلفی،

 شریعت کو زندگی کے تمام شعبوں میں جاری و ساری نہ کرنے کی عادت، رسوم و مظاہر کو حقائق و جواہر پر مقدم رکھنا اور ان کی احکام الہی کی طرح تعمیل کرنا ہے۔ 

(حیات مصلح الامت رح، ص3)

 

مفید كتاب

تصنیف حضرت قطب الدین ملا صاحب مدظلہ خلیفہ حضرت مولانا منظور نعمانی رحمة اللہ علیہ

٣ جلدیں

١۔ عقاءد، عبادات، معاملات و معاشرت ٤٩٦ صفحات

٢۔ اخلاقیات ٤٥٢ صفحات

٣۔ تزكیہ و احسان ٥٧٦ صفحات

۔

الفرقان بكڈپو، لكھنو، انڈیا

حقیقت محبت

۔

۔

حضرت مولانا محمد یعقوب نانوتوی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا

محبت میں یھی اصل ھے كہ محبوب كے سامنے محو ھوجا؁ے اور سب خواھشوں كو گم كردے

ورنہ محبت ناقص ھے

كیونكہ اس صورت میں محبوب وہ خواھشیں ھیں نہ وہ یارِ دلنواز۔

مكتوبات ص ١٤، مجموعہ تالیفاتِ مصلح الامتؓ، ج ٣، ص ٣٢

حسنة فی الدنیا اور عافیت كیا ھے؟

مولانا شاہ وصی اللہ رحمة اللہ علیہ نے فرمایا كہ

حسنہ كی تفسیر صاحبِ روح المعانی نے صحت اور عافیت سے فرمایی ھے۔

عافیت كیا ھے؟

سیدنا رفاعی رحمة اللہ فرماتے ھیں

نعمتِ عافیت كی قدر كرو، جس كی حقیقت یہ كہ سانس بدون تكلیف آتا رھے، رزق بدون مشقت كے ملتا رھے اور عملِ صالح بدون ریا كے ھوتا رھے’ ۔

مجموعہ تالیفاتِ مصلح الامة، جلد ٢، ص ١٣،١٢