Category Archives: اکابر

اکابر

بزرگی اور انسانیت

حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس سرہ نے فرمایا

” ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بزرگی اور ولایت الگ چیز ہے، اور ان کا حاصل ہونا بھی آسان ہے؛ اس لئے کہ اس کا واسطہ ایک بہت بڑے کریم اور رحیم سے ہے، بندہ کی ادنی توجہ سے فضل ہوجاتا ہے، مشکل تو آدمیت اور انسانیت کا پیدا ہونا ہے ؛ کیونکہ اس کا تعلق مخلوق سے ہے، اسی کے متعلق حقوق العباد ہیں، اس لئے اس کا بہت اہتمام ضروری تھا، مگر آج کل اسی کو دین کی فہرست سے خارج سمجھتے ہیں !! ” ۔
( ملفوظات حکیم الامت، جلد نمبر: 6، صفحہ نمبر: 246) ۔