Category Archives: عبادات

عبادات

‎خلافت و تصوّف کى حقىقت اور نو آموز خلفاء

مولانا عبد المجید بچھرایونی رحمہ اللہ نے فرمایا

خلافت کى اجازت دىنا جو صالحین کا دستور ہے جیسے درسىات ختم کرنے کے بعد جو سند دینے کا معمول ہے وہى اجازت دینا اور بیعت و خلافت کا ہے۔ اس کے صرف یہ معنىٰ ہیں کہ طالب علم مىں تقریر اور تفہیم اور حصولِ تقوىٰ کى صلاحیت پیدا ہوگئى ہے۔یہ معنىٰ نہیں کہ تکمیل ہوگئى ہے تکمیل تو آئندہ ہوتى رہے گى اگر طالب قصد کرے گا اور لگا رہے گا۔ اور یہ لوگوں کى غلطى ہے کہ نو آموز خلفاء اور فارغ التحصیل طلباء کو ماہرىن اور تجربہ کار جىسا خیال کرتے ہىں۔

انوارالمجید،ص۸۹