Category Archives: نصیحت

نصیحت

حسنة فی الدنیا اور عافیت كیا ھے؟

مولانا شاہ وصی اللہ رحمة اللہ علیہ نے فرمایا كہ

حسنہ كی تفسیر صاحبِ روح المعانی نے صحت اور عافیت سے فرمایی ھے۔

عافیت كیا ھے؟

سیدنا رفاعی رحمة اللہ فرماتے ھیں

نعمتِ عافیت كی قدر كرو، جس كی حقیقت یہ كہ سانس بدون تكلیف آتا رھے، رزق بدون مشقت كے ملتا رھے اور عملِ صالح بدون ریا كے ھوتا رھے’ ۔

مجموعہ تالیفاتِ مصلح الامة، جلد ٢، ص ١٣،١٢

كرنے كا كام

 

۔

حضرت شاہ وصی اللہ صاحب رحمة اللہ نے فرمایا

بندہ ھر وقت تضرع و زاری كو اپنی خو بنالے اور اپنی صلاح و فلاح كا سوال برابر اللہ تعالی ھی سے  كرتا رھے اور جھاں تك ھو سكے حضور نبی كریم صلی اللہ علیہ وسلم كے مقدس الفاظ میں كرتا رھے، پھر جب آدھر سے ھدایت، توفیق، حسنِ نیت، قوؐتِ عبادت اور طاقتِ اجتنابِ معاصی وغیرہ امور عطا ھوتے ھیں تب ھی بندہ كا كام بنتا ھے۔

بركاتِ دعا، مقدمہ

ظاہر باطن کا تالہ

مولانا شاہ ابرارالحق صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ظاہری وضع قطع صلحا کی رکھنا باطن کی حفاظت کا تالہ ہے، جس طرح دکان کے اندر مال ہو اور باہردروازے میں تالہ نہ ہوتو چور حملہ کرتا ہےاور اندر کے مال کی خیر نہیں. اسی طرح ظاہری وضع قطع اگر صالحین کی نہ ہوگی تو باطن کی صلاحیت کی خیر نہیں، فاسقوں کی مشابہت اور صورت سے فسق کی حقیقت بھی اندر اترجائیگی. (یادگارباتیں)