حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ، عارف باللہ حضرت ڈاکٹرعبدالحئی صاحب رحمہ اللہ اور سیدی و سندی حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی تعلیمات
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کے،
سرور کائنات رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا،
“خدا کی قسم! مجھے تمہاری مفلسی کا خوف نہیں ہے۔
بلکہ مجھے خوف ہے کہ دنیا تم پر کشادہ ہوجائے گی جیسے کہ تم سے پہلے لوگوں پر ہوئی تھی اور تم اس کے حاصل کرنے میں آپس میں مقابلہ کرنے لگو گے جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں نے کیا تھا اور وہ تمہیں ہلاک کردے گی جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں کو کیا تھا۔”