حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی صاحب رحمہ اللہ، عارف باللہ حضرت ڈاکٹرعبدالحئی صاحب رحمہ اللہ اور سیدی و سندی حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم کی تعلیمات
حضرت حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی قدس اللہ سرہ فرماتے ہیں
“ایک شخص شاہ ولی اللہ صاحب رح کے پاس آیا اور عرض کیا کہ حضرت میرا قلب جاری ہوگیا ہے۔ آپ نے حاضرین سے فرمایا کہ دل کے دھڑکنے کو قلب کا جاری ہونا نہیں کہتے۔ قلب کا جاری ہونا یہ ہے کہ ہر وقت خدا تعالی’ کی یاد رل پر حاضر رہے۔’